23 مئی 2015 - 18:43
دنیا میں دھشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ایرانی ہیں

مشرق وسطی میں ہونے والی دہشت گردی کے شکار افراد کے دفاع کے لئے کام کرنے والے ادارے کے سربراہ محمد باقر علیئی نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے سب سے زیادہ ایرانی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرق وسطی میں ہونے والی دہشت گردی کے شکار افراد کے دفاع کے لئے کام کرنے والے ادارے کے سربراہ محمد باقر علیئی نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے سب سے زیادہ ایرانی ہیں-
 رپورٹ کے مطابق محمد باقر علیئی نے کہا کہ سترہ ہزار سے زیادہ ایرانی، دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں- محمد باقر علیئی نے برسوں پہلے ملکی اور بین الاقوامی شعبوں میں مذکوہ ادارے کی سرگرمیوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے اپنی تشکیل کے بعد مظلوموں کی آواز کو دنیا والوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ واقعات میں معذور ہونے والے افراد کی قدردانی کے لئے دارالحکومت تہران میں پچیس مئی کو ایک عظیم کانفرنس منعقد ہوگی اور ایران اور بیرونی ممالک میں دہشت گردانہ واقعات میں معذور ہونے والوں کے حقوق اور قانونی مسائل کا جائزہ لینا، اس کانفرنس کے اہداف میں شامل ہے- ایران کے ایٹمی سائنس داں شہید علی محمدی کی بیوہ منصورہ کرمی نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ممالک میں شامل ہے اور دہشت گردانہ واقعات کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ نے بہت زیادہ تکلیفیں اور صدمے برداشت کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲